۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
انسائیکلو پیڈیا برائے خطبات جمعہ روضہ امام حسین (ع) چوتھی جلد شائع

حوزہ/ انسائیکلو پیڈیا برائے خطبات جمعہ ’’موسوعة خطب الجمعة‘‘ کی چوتھی جلد کو دو اجزاء میں شائع کیا ہے کہ جس میں سن 2008ء (1428 - 1429هـ) کے ان خطبات جمعہ کو تحریری شکل دی گئی ہے کہ جو مذکورہ سال کے دوران روضہ مبارک امام حسین(ع) میں علامہ سید احمد صافی اور علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی نے ارشاد فرمائے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کربلا/ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ذیلی ادارے العمید عالمی مرکز برائے تحقیق و مطالعات نے حال ہی میں انسائیکلو پیڈیا برائے خطبات جمعہ ’’موسوعة خطب الجمعة‘‘ کی چوتھی جلد کو دو اجزاء میں شائع کیا ہے کہ جس میں سن 2008ء (1428 - 1429هـ) کے ان خطبات جمعہ کو تحریری شکل دی گئی ہے کہ جو مذکورہ سال کے دوران روضہ مبارک امام حسین(ع) میں دفتر آیت اللہ سیستانی کے نمائندے علامہ سید احمد صافی اور علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی نے ارشاد فرمائے تھے۔

مرکز العمید میں شعبہ موسوعات اور معجمات کے سربراہ ڈاکٹر كريم حسين ناصح الخالدي نے اس بارے بتایا ہے کہ یہ انسائیکلو پیڈیا عراق میں رونما ہونے والے بہت سے بحرانوں اور ان کے حل کے لیے اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف کی حکیمانہ کاوشوں کی ایک معتبر تاریخ ہے، ان خطبات کے ذریعے اعلی دینی قیادت کے نشر ہونے والے ارشادات کی بدولت عراقی عوام بہت سے معاشرتی، اداری اور سیاسی بحرانوں اور مشکلات سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا: اگر ہم 2008ء کے خطبات جمعہ کا جائزہ لیں گے تو ہمیں معلوم ہو گا کہ اعلی دفتر آیت اللہ سیستانی نے ہمیشہ تمام واقعات ومشکلات کے حل میں مرکزی کردار ادا کیا اور ہمیشہ درست راستے کی رہنمائی کی اور بہترین مشورے دیئے۔ دفتر آیت اللہ سیستانی نے امریکہ اور عراق کے درمیان ہونے والے معاہدہ کے لیے اصول وضوابط طے کرنے میں بھی اہم ترین کردار ادا کیا کہ جس میں مرکزی نقطہ عراق کا استقلال اور عراقی حاکمیت قرار دیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .